پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ ابھی تک نیا پاکستان نظر نہیں آیا، منی بجٹ میں نان فائلر کو غلط چھوٹ دی گئی ہے، ٹیکس نہ دینے والوں کو ریلیف نہیں ملنا چاہئے۔احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ٹیکس دینے والوں کو نظر انداز کیا گیا، مافیا کو چھوٹ نہیں ملنی چاہئے، انہوں نے کہا اسد عمرکا مزید ٹیکس لگانے فیصلہ خوش آئند ہے، حکومتی کارکردگی پر جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ابھی تک نیا پاکستان نظر نہیں آیا، آگے چل کرنیا پاکستان نظر آجائے تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا، انہوں نے کہا کہ غیر ملکیو ں کو شہریت دینے کا فیصلہ اسمبلی سے ہونا چاہئے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024