پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عدالتوں میں 4 وزرائے اعظم پیش ہورہے ہیں، پہلی دفعہ عدالت میں پیش نہیں ہوا، پہلے بھی آتا رہا ہوں اور 5 سال جیل بھی کاٹ چکا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے حکم پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق وزیر اعظم احتساب عدالت میں غیر قانونی اشتہاری ٹھیکہ دینے کے نیب ریفرنس میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔پیشی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں پہلی دفعہ عدالت میں پیش نہیں ہوا، پہلے بھی آتا رہا ہوں اور 5 سال جیل بھی کاٹ چکا ہوں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ عدالتوں میں 4 وزرا اعظم پیش ہورہے ہیں، نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف بھی عدالتوں میں آئیں گے۔یاد رہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس اختیارات کے ناجائز استعمال پر دائر کیا جس میں وزارت اطلاعات کے سابق ملازم فاروق، سلیم، حسن، حنیف، انعام اور ریاض کو بھی شریک ملزم بنایا گیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024