کراچی میں دلہن کے مبینہ اغواء کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ دلہن نے سابق منگیتر سے نکاح کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے میں تیموریہ تھانے کی حدود میں بیوٹی پارلر کے باہر سے دلہن کے اغوا کا معمہ حل ہو گیا ہے۔ لڑکی نے سابق منگیتر سے نکاح کرنے کے بعد نکاح نامہ تھانے میں جمع کروادیا گیاہے۔لڑکی نے پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق منگیتر محمد علی سے پسند کی شادی کی ہے۔ واضح رہے کہ چابیس ستمبر دو ہزار اٹھارہ کو کراچی میں تیموریہ کے علاقے سے مبینہ طور پر دلہن اغوا ہو گئی تھی۔جبکہ پولیس کی جانب سے اغواء کی تردید کی گئی۔اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کار میں آئے اور دلہن کو پارلر کے باہر سے اغواء کر کے لے گئے جبکہ پولیس نے دلہن کے اغواء کی تردید کی۔ایس ایچ او تیموریہ کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر کوئی شور شرابہ نہیں ہوا، واقعہ فرار کا ہے اہل خانہ اغواء کا رنگ دینا چاہتے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024