حنیف عباسی کی سزا کیخلاف دا ئر اپیل سماعت کیلئے منظو ر
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس عبادالرحمٰن لودھی اور جناب جسٹس شاہد مبین پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد حنیف عباسی کو ایفیڈرین کوٹہ کیس میں انسداد منشیات کورٹ کی جانب سے دی گئی عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دیئے جانے کے خلاف دائر اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی اے این ایف کو عدالت عالیہ نے نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست گذار کے وکیل سینئر ایڈووکیٹ تنویر اقبال خان نے اپیل میں مدعاعلیہ کودی گئی سزاء کالعدم قرار دے کر باعزت بری کرنے کی استدعا بھی کی اور موقف پیش کیا کہ استغاثہ نے قرار دیا تھا کہ ایفیڈرین سمگل کی گئی تھی جبکہ ٹرائل کورٹ میں یہ ثابت نہیں کیا جاسکا استغاثہ نے یہ بھی موقف اختیار کیا تھا کہ ایفیڈرین کوٹہ دوائی بنانے میں استعمال نہیں ہوا جبکہ عدالتی فیصلے کے مطابق حاصل کردہ کوٹے میں سے 363 کلو ایفیڈرین دوا بنانے میں استعمال ہوئی ہے ٹرائل کورٹ نے 21 جولائی کو محمد حنیف عباسی کو اس کیس میں سزاء سنائی تھی۔