ارسا کی ایڈوائزر ی کمیٹی کا ا جلاس یکم اکتوبر کو طلب کر لیا گیا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ارسا کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں ربیع کی فصل کیلئے صوبوں کے لئے پانی کا تعین کیا جائے گا ۔ ارسا حکام کیمطابق اس وقت پانی کا پینتیس سے چالیس فیصدشارٹ فال ہے ۔ اس حوالے سے یکم اکتوبر کو ایڈوائزری کمیٹی کے سامنے پانی کی کمی کی صورتحال کو رکھا جائے گا اس بنیاد پر ہی پانی تقسیم ہوگا ذرائع کے مطابق پانی کے شارٹ فال کی وجہ سے سندھ کو کم پانی دیا جائے گا اور خدشہ ہے کہ سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر جائے گا ۔ یہ توقع کی جا رہی ہے کہ مغربی ہوائوںکی پاکستان میں داخل ہونے سے دسمبر اور جنوری میں زیادہ بارشیں ہوسکتی جس کے بعد موجودہ شارٹ فال میں کمی آ سکتی ہے ۔ ارسا نے اس حوالے سے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے ۔ صوبوںکو اس حوالے سے قائل کیا جائیگا جبکہ سندھ کے ممبر کی جانب سے احتجاج کی توقع کی جا رہی ہے ۔