نئے پاکستان میں فرسودہ بلدیاتی نظام کی گنجائش نہیں، عوام کے نمائیندے جوابدہ ہونگے: عثمان بزدا ر
لاہور (نوائے وقت نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی میں بلدیاتی اداروں کو بے اختیار رکھا گیا، ہماری حکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیار دے گی اور ان پر چیک اینڈ بیلنس بھی ر کھے گی۔پنجاب کے نئے مجوزہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظا م کے تحت عوام کوریلیف ملیگا، اختیارات حقیقی معنوں میں نچلی سطح پرمنتقل کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا نئے پاکستان میں فرسودہ بلدیاتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں، عوام کے نمائندے عوام کو جوابدہ ہوں گے، بلدیاتی اداروں کو مضبوط اور فعال بنایا جائے گا۔