ہنزہ:شہید سپاہی سمیع اللہ فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گائوں میں سپر د خاک
ہنزہ (صباح نیوز)ہنزہ میں شہید سپاہی سمیع اللہ کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا،شہید کی تدفین آبائی گائوں گریلت میں کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ہنزہ میں شہید سپاہی سمیع اللہ کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا،شہید سمیع اللہ کی تدفین ان کے آبائی گائوں گریلت میں کردی گئی۔ نماز جنازہ میںفوجی افسروں، شہید کے رشتہ داروں سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔واضح رہے کہ سپاہی سمیع اللہ وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھے۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے سارہ وانہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں کیپٹن سمیت 7 سکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔سکیورٹی فورسزکی جوابی کاروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔گذشتہ روز شہید سپاہی سمیع اللہ کی نماز جنازہ واقعہ کے دیگر شہدا کے ساتھ راولپنڈی گیریژن میں بھی ادا کی گئی تھی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی تھی۔