زکریا یونیورسٹی شعبہ ایجوکیشن کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) شعبہ ایجوکیشن بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار کا علمی اعزاز ہے کہ وہ دنیا کی بہترین یونیورسٹی ہارورڈ بوسٹن میں منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ ہو گئیں۔ اس کانفرنس میں وہ ’’تعلیمی میدان میں قیادت کی نمو اور تربیت‘‘ کے موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کرینگی۔ معلم کی تعمیر و ترقی کیلئے ہائر ایجوکیشن میں اس پروگرام کی اساس اہمیت ہے۔ اس کانفرنس میں مختلف سماجی علوم کے ماہرین دنیا بھر سے شریک ہو رہے ہیں۔