سونے اور جواہرات سے بنے مہنگے ترین جوتوں کی د وبئی میں نمائش
اسلام آباد (جاوید صدیق) سونے اور جواہرات سے بنے ہوئے دنیا کے مہنگے ترین جوتے جن کی مالیت ایک کروڑ ستر لاکھ ڈالر ہے۔ دوبئی میں نمائش کے لئے پیش کر دیئے گئے۔ متحدہ عرب امارات کے میڈیا کے مطابق یہ جوتے نو ماہ میں تیار کئے گئے ہیں۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرنسی میں ان جوتوں کی قیمت ایک ارب 23 کروڑ روپے بنتی ہے۔ خواتین کے ان جوتوں میں پندرہ قیراط کے ہیرے جڑے ہیں۔ جوتے متحدہ عرب امارات کی ایک فرم جادا دوبئی نے تیار کئے ہیں ان جوتوں کو کل دوبئی کے سیون سٹار ہوٹل برج العرب رکھا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جو اب تک کے دنیا کے سب سے مہنگے جوتے ہیں۔