بغیر کسٹم ٹریکٹر منگوانے کی ایگر .وفارم کی درخواست خار ج
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستان نے 10ہزار ٹریکٹرز بغیر کسٹم ڈیوٹی کے بیرون ملک سے منگوانے سے متعلق ایگرو ٹریکٹرز فرم کی درخواست خارج کردی ہے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے کیا معاہدہ کالعدم قرار دینے کے حوالے سے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ سکیم شفاف نہیں تھی اس لیئے معاملے پر جاری نوٹیفیکشن کو ہائی کورٹ نے مسترد کردیا تھا۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی تو ایگرو فرم کے وکیل نے موقف اختیار کیا پنجاب ای سی سی سے معاہدے کی منظوری لی گئی 2006 میں نوٹیفیکشن جاری ہوا جس میں ’’سپیشل ایگزمپشن آرڈر ‘‘ جاری ہوا ،عدالت نے قرار دیا کہ کینٹ معاہدہ غیر شفاف ہونے پر منظوری نہیں دی تھی، پاکستان میں ٹریکٹرز بننا بند ہوگئے تھے جو بیرون ملک سے اتنی تعداد میں امپورٹ کرنا پڑے۔ وکیل نے کہا کہ ہم وہ پارٹس میں تھے صرف یہاں جوڑنے تھے جبکہ صرف 150 آئے تھے، بعدازاں عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف ایگرو فرم کی درخواست خارج کردی ۔جبکہ معاہدہ منسوخی سے متعلق ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔