جوڈیشل کونسل میں جسٹس انور کاسی کی شمولیت پر اعتراض سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس انور کاسی کے شامل ہونے پر اعتراض سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی جسٹس شیخ عظمت سعید کا کہنا تھا کہ درخواست گزار جسٹس فرخ عرفان کے وکیل حامد خان کی جانب سے خرابی صحت کے باعث کیس ملتوی کرنے کی درخواست آئی ہے انہوں نے کہاکہ مسئلہ ختم کریں ۔جیسے جیسے مسئلہ طول پکڑے گا تکلیف دہ ہوتا جائے گا۔جسٹس عظمت سعید نے معاون وکیل کو ہدایت کی کہ کیس ملتوی کر رہے ہیں لیکن اس کیس کو طول نہ دیں ۔ بعدازاں عدالت نے التواء کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی ۔