محمد بلال کو شکست، تھائی لینڈ کے تھناوت نے ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) تھائی لینڈ کے تھناوت تراپونگ پیبون نے ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی، تھائی کیوئسٹ نے پاکستانی محمد بلال کو بیسٹ آف 13 فریمز میں 7-3 فریمز سے شکست دی۔ پہلے فریم میں بلال نے تھناوت کو 36-2 سے ہرا کر برتری حاصل کی لیکن تھناوت نے دوسرا فریم 38-4 سے جیت کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، تیسرے فریم میں تھناوت نے بلال کو 50-10 سے زیر کر کے برتری 2-1 کر دی، چوتھے فریم میں بلال نے 45-38 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا، بلال نے پانچواں فریم 43-36 سے جیت کر مقابلہ 3-2 کر دیا لیکن اس کے بعد تھائی لینڈ کے کیوئسٹ تھناوت مکمل طور پر چھائے رہے اور انہوں نے مسلسل پانچ فریمز 45-0، 43-10، 36-20، 34-33 اور 40-31 سے جیت کر مقابلہ 7-3 کر دیا۔تھناوت نے بلال کو 7-3 فریمز سے ہرا کر ایشین سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔