پارلیمانی کمیٹی سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس چند روز میں ہوگا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے خصوصی کمیٹی کی سربراہی اور اس کی تشکیل کے امورکو حتمی شکل دینے کے لئے وزیراعظم کی صدارت میں اجلاس رواں ہفتہ کے دوران ہوگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی طرف سے کمیٹی کی سربراہی کیلئے تحریک انصاف کے متعدد ارکان کے نام زیر غور ہیں۔ ایک تجویز یہ ہے کہ وزیراعظم خود اس کی سربراہی کریں۔ جس پر وزیر دفاع پرویز خٹک کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں کمیٹی کی سربراہی کسی اپوزیشن رکن کو دینے کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔