سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا‘ سرمایہ میں 22 ارب روپے کی کمی
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ملا جلا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس31.75پوائنٹس کے اضافے سے41036.30 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں22ارب87 کروڑ 38 لاکھ 98 ہزار 674 روپے کی کمی ہوئی تاہم تجارتی حجم میں42کروڑ 69 لاکھ 21 ہزار 75 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔جبکہ خرید و فروخت میں30 لاکھ 39 ہزار410 حصص کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس31.75 پوائنٹس کے اضافہسے 41036.30پوائنٹس پربندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں49.54 پوائنٹس کی تیزی سے 20016.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 81.49 پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 391.54پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 36.88 پوائنٹس کی کمی سے 14774.36پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 212.50 پوائنٹس کی تیزی سے 20300.44 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس، کے ایم آئی انڈیکس 60.06 پوائنٹس کے اضافہ سے 20091.76 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 367 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 141کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 206 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر10 کروڑ 16 لاکھ 60 ہزار 860 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 4 ارب 50 کروڑ 35 لاکھ 76 ہزار 126 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 84 کھرب 1 ارب 33 کروڑ 36 لاکھ 67 ہزار 131 روپے سے گھٹ کر 83 کھرب 78 ارب 45 کروڑ 97 لاکھ 68 ہزار 457 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 159 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،51 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور7 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 15 کروڑ 97 لاکھ 7 ہزار 800 حصص کا کاروبار ہوا۔