ملک بھر کی کاروباری برادری حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ ہے:میاں کاشف اشفاق
لاہور ( کامرس رپورٹر )پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ ملک بھر کی کاروباری برادری حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کسی بھی غیر ملکی جارحیت اور بیرونی خطرے کے خلاف متحد ہے۔ منگل کو بورڈ آف ڈائریکٹرز اور بڑے فرنیچر مینوفیکچررز کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کسی بھی بیرونی جارحیت کیخلاف مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے، ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور ہم ان کے ساتھ ہر ممکن حد تک تعاون کیلئے حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں بہت بڑی قربانیوں کے بعد وجود میں آیا تھا۔