پولٹری کی سالانہ نمائش ’’آئی پیکس 2018 ئ‘‘ کل سے شروع ہو گیِ
لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن (نارتھ ) کے زیر اہتمام پولٹری کی سالانہ نمائش ’’آئی پیکس 2018 ئ‘‘ کل سے ایکسپو سنٹر لاہور میں شروع ہو گی جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکریں گے28ستمبر کو اینول ڈنر کی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ہونگے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سردارحسنین بہارد دریشک ہونگے ، 27 ستمبر سے 29 ستمبر تک جاری رہنے والی تین روزہ نمائش میں صنعت مرغبانی سے تعلق رکھنے والی 300 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیر کریں گی، علاوہ ازیں سینکڑوں کی تعداد میں غیر ملکی مندوبین بھی خصوصی طور پر نمائش میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے، مجموعی طور پر ’’آئی پیکس 2018 ئ‘‘ پولٹری کا سب سے بڑا سالانہ میلہ ہے ، جس میں فارمرز پولٹری انڈسٹری میں آنیوالی جدت سے روشناس ہوتے ہیں۔