پنجاب پولیس نے نوازشریف کی جاتی عمرہ رہائش گاہ سے سکیورٹی واپس لے لی
لاہور(خصوصی رپورٹر) پنجاب پولیس نے (ن) لیگ کے قائد نوازشریف کی جاتی عمرہ رہائش سے سکیورٹی واپس لے لی ۔ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گیارہ ستمبر کو سیکیورٹی فراہم کی اور سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کی پیرول پر رہائی پر سکیورٹی مزید ہائی کردی گئی‘شریف فیملی کے ممبران کی ضمانت کے بعد سکیورٹی برقرار رہی اب مکمل طور پر پولیس سکیورٹی لے لی گئی ہے۔