سوات:ڈاکٹر کی غفلت، خاتون نے گائنی وارڈ کے باہر بچے کو جنم دیدیا
سوات (صباح نیوز)سوات کے سیدوشریف اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون نے گائنی وارڈ کے باہر بچے کو جنم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سوات سیدو شریف کے ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جس کی وجہ سے خاتون نے گائنی وارڈ کے سامنے بچے کو جنم دے دیا۔خاتون کے شوہر امتیاز نے الزام لگایا کہ ڈاکٹرز نے میری بیوی کو نازک حالت کے باوجود وارڈ سے باہر نکال دیا جس کے بعد اس نے گائنی وارڈ کے سامنے ہی بچے کو جنم دے دیا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سیدو شریف ہسپتا ل میں اس قسم کے واقعات سامنے آچکے ہیں، ڈاکٹرز کی غفلت پر وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا نے نوٹس بھی لیا تھا۔