کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) خالق آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق آج سہ پہر کے وقت رنگی رئیسانی خالق آباد منگچر کے قریب نامعلوم افراد فائرنگ سے لیویز کانسٹیبل عبدالسلام مینگل کو ہلاک کرکے فرار ہوگئے۔