سندھ میں کرپٹ افسران کا ڈیٹا تیار کرلیا گیا
کراچی (نوائے وقت نیوز)سندھ میں بدعنوان سرکاری افسران کاڈیٹا تیارکرلیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق احتسابی اداروں کے انٹیلی جنس یونٹ نے یہ خفیہ رپورٹ بنائی ہے،بدعنوان سرکاری افسران کی تفصیلات جمع کرنے میں ایک سال لگا۔ذرائع کا کہنا ہے ڈیٹاجمع کرنے کیلئے ایف بی آر سے بھی معلومات لی گئی ہیں،کرپٹ افسران کی غیرملکی شہریت،دوروں کی تفصیلات اور کرپٹ افسران کے اہل خانہ سمیت اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرلی گئیں۔ اہم اور پرکشش عہدوں پر طویل عرصے سے تعینات افسران اورعملے کے کوائف جمع کئے گئے ہیں،سیاسی پشت پناہی والے افسران اوراہم منصوبوں کے ڈائریکٹرزکی فہرستوں پرمرحلہ وارکارروائی ہوگی۔