مکرمی! وزیر عبدالعلیم خان وزیر بلدیات پنجاب میانی صاحب قبرستان کیلئے ایک کروڑ روپے کا فنڈ دے کر نیک کام کیا ہے۔ مگر قبرستان تجاوزات قبضہ مافیا بھی ختم کرائیں۔ چوبرجی سے لے کر مزنگ چونگی تک مکاناور دکانیں قبروں پر بنی ہیں۔جہاں ہر قسم کا کاروبار ہوتا ہے۔ کسی کو موت ا ور آخری ٹھکانہ یاد نہیں۔ جناز گاہ سے مزنگ چونگی تک بھی یہی حال ہے۔ میانی صاحب قبرستان کو صاف کریں۔ اسلامیہ پارک، گل بیگم باغ کو بھی واگزار کرائیں۔ کمیٹی قبرستان کو سزا نہیں ملتی جو یہ کام کرتی ہے۔ اگر یہ کام آپ نے کردیا تو آپ کو بہت دعائیں ملیں گی۔ (میاں اقبال شام نگر لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024