نائیجیریا میں آپریشن، بوکر حرام کے 14 دہشتگرد ہلاک، 146 مغوی بازیاب
ابوجا (سنہوا) نائیجریا کے شورش زدہ علاقے میں بوکر حرام کے خلاف آپریشن میں 14 دہشت گرد ہلاک اور 146مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔ ترجمان ملٹری ٹیکس چوکیو نے میڈیا کو بتایا گوزا کے علاقے میں جو ریاست بورنو میں واقع ہے یہ آپریشن کیا گیا۔ تصدیق کی کہ ایک فوجی بھی زخمی ہو گیا۔ بچائے گئے افراد کی دستاویزات تیار کر رہے ہیں جس کے بعد انہیں متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔ 6 ستمبر کو بھی اس نوعیت کے آپریشن میں بوکو حرام کے 14 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ بچائے گئے افراد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔