بیچلرز آف ڈینٹل سرجری کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
کراچی (نیوز رپورٹر) التمش انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن کی طالبات نے بیچلرز آف ڈینٹل سرجری کے سالانہ امتحانات میر تینوں ٹاپ پوزیشن اپنے نام کر لیں۔ جامعہ کراچی نے بیچلرز آف ڈینٹل سرجری کے فائنل ایئر 2018ء کے نتائج کا اجرا کردیا جس کے مطابق اول دوم اور سوئم پوزیشن التمش انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن کی طالبات نے اپنے نام کرلیں۔ اقرا گلزار ولد گلزار احمد نے 910 نمبر حاصل کر کے پہلی یسریٰ فاروق ولد محمد فاروق نے 902 نمبر حاصل کر کے دوسری جبکہ فلک نصرت ولد نصرت حسین نے 886 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ اس طرح التمش انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن کی طالبات نے تمام ٹاپ پوزیشنز حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کر دیا۔ التمش انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن 2001ء میں قائم کیا گیا ۔اپنے قیام سے لے کر آج تک ادارے نے اعلیٰ معیار تعلیم قائم کر رکھا ہے اور ملکی و غیر ملکی طلباء کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں کے ساتھ بہترین معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے‘ متحرک تعلیمی پالیسیوں اور اعلی معیاری تعلیمی اہداف کے ساتھ مضبوط وابستگی نے التمش انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن کو پرائیوٹ سیکٹر میں اہم مقام دلایا ہے اور اس کے طلباء ماضی میں بھی ٹا پ پوزیشن ہولڈرز رہے ہیں‘ انسٹیٹیوٹ کا سوئیڈن کے کارولنسکا انسٹیٹیوٹ کے ساتھ بھی اشتراک ہے۔