میں بالکل ٹھیک ہوں اللہ نے کرم کیا، خوفزدہ نہیں، دہشت گردوں سے لڑنے کیلئے پرعزم ہوں: ایس ایس پی فاروق اعوان
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایس ایس پی فاروق اعوان دھماکہ میں بال بال بچنے کے باوجود خوفزدہ نہیں اور دہشت گردوں سے لڑنے کیلئے پرعزم ہیں۔ زخمی ایس ایس پی فاروق اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ حق اور سچ کی لڑائی لڑتا رہوں گا۔ میں بالکل ٹھیک ہوں، اللہ نے اپنا کرم کیا۔ موت کے فیصلے اٹل ہوتے ہیں۔ ہم نے پہلے بھی دہشت گردی دیکھی ہے، کوئی ڈر خوف نہیں ہے۔ دہشت گرد اپنا کام کررہے ہیں، ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔
فاروق اعوان