مغربی ممالک نے جوہری ہتھیاروں سے دنیا میں دہشت پھیلائی ہوئی ہے۔ دنیا کو باہمی تعاون اور ہم آہنگی پر مبنی نئے ورلڈ آرڈر کی ضرورت ہے۔ ایرانی محموداحمدی نژاد
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے اسرائیل اور امریکا
پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ امریکا نے کمزور اور غیر مستحکم ممالک سے ناانصافی کا رویہ روا رکھا ہے۔ اسرائیل صہیونی ریاست ہے اور مشرق وسطی میں اس کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ اسرائیل ایران کے خلاف فوج کشی چاہتا ہے۔ عالمی طاقتیں جوہری ہتھیاروں سے دہشت پھیلا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں موجودہ نظام ناانصافی اور ظلم پر مبنی ہے جس سے امیر اور غریب میں فرق بڑھتا جارہا ہے اور قوموں پر خاص سوچ مسلط کی جارہی ہے۔ دنیا کو باہمی تعاون اور ہم آہنگی پر مبنی نئے ورلڈ آرڈر کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں مسائل کی وجہ وسائل کا غلط استعمال ہے جسے سب کو مل کر روکنا ہوگا۔ صدر محمود احمدی نژاد کی تقریر کا اسرائیل اور امریکا نے بائیکاٹ کیا۔