عوام ساتھ دیں پاکستان کو قائد اعظم کے تصور کے مطابق لبرل اور ترقی یافتہ ملک بنادیں گے۔ الطاف حسین

کراچی میں یوم عشق رسول کےحوالےسےمنعقدہ سیمینار سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ شرپسند افراد منصوبہ
بندی کے ساتھ گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج میں شامل ہوئے تھے۔ دہشت گرد جدید اسلحہ اور آلات سے لیس تھے جس کی مدد سے انہوں نے لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ کیا۔ عشق رسول کے نام پر بنک، سینما گھر، دکانیں، گاڑیاں، پٹرول پمپس نذر آتش کرنے کے علاوہ متعدد افراد کو ہلاک اور زخمی کردیا گیا۔ دہشت گردی کرنے والوں میں کراچی کا کوئی شہری نہیں تھا۔ گستاخانہ فلم بنانے والا امریکا میں بیٹھا ہے لیکن ہم یہاں لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے چرچ جلانے کی مذمت کرتے ہوئے عوام سے ایم کیو ایم کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام ساتھ دیں تو ملک کو قائد اعظم کے ویژن کے مطابق لبرل اور ترقی یافتہ ملک بنادیں گے۔ ملک پر جرائم پیشہ اورغنڈوں کا قبضہ ہےاورانہوں نےملکی دولت لوٹ کر جائیدادیں بنائی ہیں۔ عشق رسول ہے تو غیرت
کے نام پر قتل کرنے والوں کو نیست ونابود کردیا جائے۔ انہوں نے امریکا اور اقوام متحدہ سے گستاخانہ فلم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔