جہاں نوازشریف جلسہ کریں گے وہاں وہ بھی جلسہ کریں گے، شہباز شریف کو مشیر پانی و بجلی بنانے کی پیشکش بھی کردی۔ یوسف رضا گیلانی
ایوان اقبال لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی جو دھیمے لہجے میں بات کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں، مسلم لیگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جوش میں آگئے۔ انہوں نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کی بیساکھیوں پر تکیہ کرنے والوں کو شفاف الیکشن میں عوام مسترد کر دے گی۔ پیپلز پارٹی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ انہوں نے شریف بردارن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری حکومت کے خلاف ہر مقدمے میں فوری طور پر فریق بن جاتے ہیں لیکن چیف جسٹس کے بیٹے کے مقدمے میں انہوں نے کوئی درخواست نہیں دی جس پر مجھے پریشانی ہے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کو کہتے ہیں کہ وہ انہیں وزیر پانی و بجلی بنا دیں، وہ یہ بات ہم سے کہیں انہیں وزیر نہیں تو مشیر ضروربنا دیں گے، سید یوسف رضا گیلانی نے عمران خان کے بھی لتے لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان وفاداریاں تبدیل
یوسف رضا گیلانی نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی روک سکتا تو روک لے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا لیکن آج میرے ہی بیٹے کو سیاسی قیدی بنا دیا گیا ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے میاں نواز شریف کو چیلنج دیا کہ جہاں وہ جلسہ کریں گے وہاں وہ بھی کریں گے۔ خطاب کے بعد پیلز
پارٹی کے جیالوں کے درمیان چائے کی میز پر آپس میں پلیٹیں بھی چل گئیں۔