ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح باسٹھ ہزار چھ سو روپے پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں آج دو ڈالر کی کمی ہوئی تاہم پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت دو سو پچاس روپے بڑھ کر باسٹھ ہزار چھ سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت دو سو پندرہ روپے اضافے کے بعد تریپن ہزار چھ سو ستاون ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون چاند کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سونا انڈر کاسٹ رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں دس روپے اضافے کے بعد گیارہ سو پینتالیس روپے میں فروخت ہوئی۔