کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور کاروبار کے آغاز سے اختتام تک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ ٹریڈنگ کے آغاز پر انڈیکس نے متعدد بار پندرہ ہزر چار سو پوائنٹس کی سطح عبور کی تاہم فرٹیلائزر اسٹاکس میں شئیرز کی فروخت کے سبب مارکیٹ پندرہ ہزار چار سو پوائنٹس کی سطح عبور نہ کرسکی۔ سیمنٹ اور ٹیکنالوجی سیکٹر میں نئی خریداری نے آج، گزشتہ دو روز کی مندی کو تیزی میں تبدیل کیا۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چھبیس پوائنٹس اضافے کے بعد پندرہ ہزار تین سو ننانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔ سیاسی صورتحال میں غیر یقینی کی کیفیت نے سرمایہ کاروں کو آج بھی محتاط رکھا، مجموعی کاروباری حجم آٹھ کروڑ شئیرز رہا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں دو کروڑ شئیرز کم ہے۔ حجم کے اعتبار سے سب سے زیادہ سودے پی ٹی سی ایل کمپنی کے حصص میں ہوئے جب کہ سیمنٹ کی بیشتر کمپنیوں میں بھی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024