سپریم کورٹ نے حارث سٹیل مل کے مالک شیخ حارث افضل کوبنک آف پنجاب کا قرضہ ایک مہینے میں ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
چیف جسٹس افتتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ شیخ حارث افضل کی وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جائیداد فروخت ہونے تک قرضہ ادا کرنے کی مہلت دی جائے، جس پرچیف جسٹس نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ گزشتہ کئی ماہ سے بنک قرضہ دینے کا وعدہ کیا جارہا ہے لیکن ابھی تک ادا نہیں کیا گیا، اگرایک ماہ میں قرضہ ادا نہ کیا گیا تونیب کوکارروائی کا حکم دیں گے۔ عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت اٹھائیس ستمبرتک ملتوی کردی، عدالت نے کہا کہ نیب، بنک آف پنجاب اورشیخ حارث افضل کے وکیل کوباہمی میٹنگ کے بعد قرضہ واپس کرنے کا لائحہ عمل تیارکرکے جمعہ تک عدالت کوآگاہ کرے۔