ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی سے ناراضگی کے بعد قومی اسمبلی اورسینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کا غیراعلانیہ بائیکاٹ کردیا ہے، ایم کیوایم کے رہنما آج قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اورسینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں میں بھی غیرحاضررہے۔ ان اجلاسوں میں ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر بابر خان غوری اورحیدرعباس رضوی کو شرکت کرنا تھی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر اتفاق ہونے کے بعد یہ پہلا اختلاف ہے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے پیپلزپارٹی سے علیحدگی کیلئے تین دن کا نوٹس دیا ہے اورپیپلزپارٹی پرالزام لگایا ہے کہ پیپلزپارٹی ان سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کر رہی۔ ایم کیو ایم کے وفاقی وزراء نے آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38