الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے متعلق ضابطہ اخلاق پرمشاورت کیلئے کل سیاسی جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف سمیت پندرہ سیاسی جماعتوں کومدعوکیا گیا ہے، اجلاس میں عام انتخابات کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تیارکئے گئے ضابطہ اخلاق پرمشاورت کی جائے گی، سیاسی قائدین سے مختلف آراء لینے کے بعد عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ضابطہ اخلاق میں شامل پندرہ لاکھ تک اخراجات، دھاندلی کو روکنے کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے اٹھائے گے اقدامات، وال چاکنگ، غیرضروری تشہر، ووٹرزکوٹرانسپورٹ نہ فراہم کرنے اور ہر دو کلو میٹر پر پولنگ بوتھ بنانے سمیت دیگرنکات پرمشاورت کی جائے گی۔