کمانڈرکویت نیول فورسز بریگیڈیر جنرل جاسم محمد الانصاری اپنے دورہ کے دوران نیول ہیڈکوارٹرپہنچ گئے
نیول ہیڈکواٹرزآمد پر چیف آف نیول سٹاف آصف سندھیلہ نے کمانڈر کویت نیول فورسزبریگیڈیر جنرل جاسم محمد الانصاری کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈآف آنربھی پیش کیا۔ بریگیڈئیرجنرل جاسم اورنیول چیف آصف سندھیلہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پیشہ وارانہ امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ بعد ازاں کویت کے نیول کمانڈرکوعلاقائی سیکیورٹی اورآپریشنل صورتحال پربریفنگ بھی دی گئی۔ اس سے پہلے انہوں نے کراچی میں قائم پاک بحریہ کی یونٹوں اور تنصیبات کا دورہ بھی کیا۔ جنرل جاسم محمد الانصاری اپنے دورہ کے دوران وزیرِ دفاع ،چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی، مینیجنگ ڈائریکٹربحریہ فاؤنڈیشن اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور سے بھی ملاقات کریں گے۔