لاہور کے علاقہ ہنجروال میں مکان کی چھت گرنے سے ماں باپ اور آٹھ ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگئے۔
پوليس کے مطابق ہنجروال میں دومنزلہ مکان کی مرمت کا کام جاری تھا۔ صبح دس بجے کے قريب بالائی منزل کی چھت زمین پر آگری جس کے نتيجے ميں بابر علی اس کی بيوی مسرت بی بی ،پانچ بچے اور ان کی دادی ملبے تلے دب گئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر میاں بیوی اور آٹھ ماہ کے بچے کی لاشیں نکال لیں جبکہ چار بچوں اور ان کی دادی کو زندہ بچالیا گیا۔ پولیس نے مالک مکان کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔