جناح ہسپتال کراچی میں بچوں میں دل کے امراض کے حوالے سے نویں عالمی کانفرنس اورسیمنارکا آغازہوگیا
کراچی کے جناح ہسپتال آڈیٹوریم میں تین روزہ عالمی کانفرنس کے پہلے روز پاکستان کے پہلے پیڈریا ٹرک کارڈیولوجسٹ پروفیسر کلیم الدین عزیزکا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بچوں میں دل کے امراض کی تمام بیماریوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سیمنارکا مقصد ملک بھر کے تمام ڈاکٹروں کوایک جگہ جمع کر کے نئی معلومات سے آگاہ کرنا اور انکی تربیت کرنا ہے۔ پروفیسرکلیم الدین عزیزنے بتایا کہ اس سیمنارمیں امریکہ، برطانیہ اورملائیشیا سمیت کئی مملک کے مشہورڈاکٹرزتین دن کے لیے یہاں موجود ہیں جن کے تجربات اور لائیو سرجری سے نئے ڈاکٹرز کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انکا کہنا تھا کہ اب شاید ہی دس فیصد ایسے کیسز آتے ہیں جن کے علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کا مشورہ دیا جاتا ہے نوے فیصد امراض کا علاج ملک میں باآسانی کیا جاسکتا ہے۔