ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام کاروبارکی افادیت اورمقصدیت کے موضوع پرسیمنارمنعقد کیا گیا
لاہورکے مقامی ہوٹل میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام کاروبار کی افادیت اور مقصدیت پر منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کشف فاؤنڈیشن کی ایم ڈی روشانے ظفرنے کہا کہ موجودہ دورمیں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ملک و قوم کی خدمت کررہی ہیں، کاروباری شعبے میں آج خواتین کی جتنی بڑی تعداد موجود ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ کاروبارکی سمجھ بوجھ خواتین میں بھی مردوں کے مساوی ہوتی ہے اورخواتین اپنا کاروباربڑی کامیابی سے چلاتی ہیں۔ روشانے ظفرنے خواتین کو زیادہ سے زیادہ کاروباری سرگرمیوں میں شمولیت پرزوردیا۔ سیمنارسے ویمن چیمبرکی دیگرخواتین نے بھی خطاب کیا۔