مقبوضہ کشمیر: شدید جھڑپ 2 مجاہدشہید‘ ایک بھارتی فوجی جہنم واصل
سرینگر (نیوز ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر کے ضلع ہندواڑہ کے نواحی علاقے ہارل منظورپورہ میں خونریز جھڑپ میں 2 مجاہد شہید اور ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یاد رہے بھارتی فوج دراندازی کے بہانے معصوم شہریوں کو جعلی مقابلوں میں پار کر دیتی ہے۔