مدینہ منورہ: شاہ عبداللہ نے مسجد نبوی کی توسیع کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جدہ (آئی این پی) سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزنے مسجد نبوی کے بڑے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، اب تک ہونے والے توسیعی منصوبوں میں یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے، جسے تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا اور تیسرے اور آخری مرحلے کی تکمیل کے بعد مسجد نبوی میں28 لاکھ افراد نماز ادا کر سکیں گے۔اس وقت مسجد نبوی میں آٹھ لاکھ افراد نماز ادا کرتے ہیں۔ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں مسجد نبوی کے مشرقی اور مغربی جانب توسیع کی جائے گی۔ ان دو مراحل میں آٹھ سے بارہ لاکھ افراد کی نماز کے لئے مزید گنجائش پیدا کی جائے گی۔ شاہ عبداللہ بن عبد العزیز کی زیر نگرانی الحرمین الشریفین کے توسیعی منصوبے کا یہ دوسرا بڑا پراجیکٹ ہے۔