طالبان کی نعشوں کی بے حرمتی میں ملوث امریکی فوجیوں کےخلاف کارروائی کا خیرمقدم
کابل (اے ایف پی) افغانستان نے پینٹاگون کی جانب سے طالبان کی نعشوں کی بے حرمتی کرنے والے 2 فوجیوں کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظہیر عظیمی نے کہا ہم چاہتے ہیں جن لوگوں نے جرم کیا انہیں کٹہرے میں لایا جائے۔ یاد رہے ایک ویڈیو میں امریکی فوجیوں کو طالبان کی نعشوں پر پیشاب کرتے دکھایا گیا تھا۔