کسی کے آنے جانے سے تحریک انصاف کوکوئی فرق نہیں پڑتا، کچھ لوگ ذاتی مفادات کیلئے پارٹی میں آئے تھے۔ عمران خان
زمان پارک لاہور میں سابق ضلعی ناظم شیخوپورہ جلیل شرقپوری نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تیس اکتوبردوہزارگیارہ کے بعد تحریک انصاف میں کچھ لوگ ذاتی مفادات کیلئے آئے تھے لیکن اب پارٹی میں صرف نظریاتی لوگ ہی رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک امریکی یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق ڈرون حملوں میں نوے فیصد بیگناہ لوگ مارے جا رہے ہیں۔ حکومت ڈرون حملوں میں امریکا کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کے ڈرون حملوں کیخلاف امن مارچ میں لاکھوں لوگ شریک ہونگے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اکسٹھھ فیصد سیاست دان ٹیکس چوری کررہے ہیں اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عام آدمی کو تباہ کیا جا رہا ہے۔