شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی مشقیں جاری، جنگی حربوں کا مظاہرہ
کراچی (نوائے وقت نیوز) شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی عملی مشقیں جاری رہیں۔ آپریشن کانوائے سکارٹ کے دوران پی این ایس سی کے تجارتی جہاز کو حفاظتی حصار فراہم کیا گیا۔ مشق کے دوران ہر قسم کے ممکنہ جنگی خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لئے مختلف حربوں اور چالوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔