نوازشریف ضیاءالحق کی زبان استعمال کرکے اپنا چہرہ بے نقاب کر رہے ہیں: ترجمان بلاول ہاﺅس
کراچی (این این آئی) بلاول ہاﺅس کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا نوازشریف بھٹو خاندان کے خلاف اپنے سیاسی پیر و مرشد ضیاالحق کی زبان استعمال کر کے خود ہی اپنا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں۔ میاں نوازشریف نے آج بھی تاریخ سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ آج ایک مرتبہ پھر اقتدار کی ہوس میں نوازشریف کے اندر ڈکٹیٹر کی روح بھٹکنے لگی ہے۔