لم ماڈرن فیملی اور ہوم لینڈ نے ایمی ایوارڈ میدان مار لیا
لاس ا ینجلس (نوائے وقت رپورٹ )لاس اینجلس میں ایمی ایوارڈز کا رنگا رنگ میل اختتام پذیر ہو گیا‘ شوخ و چنچل حسیناو¿ں کی ادائیں اور فیشن ابیل ملبوسات کی رونقوں بھرے ایمی ایوارڈ کا فلم ماڈرن فیملی اورہوم لینڈ نے میدان مار لیا۔ کامیڈی کی کیٹیگری میں ایمی ایوارڈ کی حق دار قرار پا ئی فلم ”ماڈرن فیملی“۔ اسی فلم کے ایرک اسٹون اسٹریٹ نے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ جیتا۔ ایرک بٹ کوش دکھائی دئیے اور انہوں نے ایوارڈ جیسی ٹائلر فرگیوسن کے نام کیا۔ آ و¿ٹ اسٹینڈنگ ڈرامہ کیٹیگری کا ایوارڈ جیتا فلم ”ہوم لینڈ“نے اور بہترین اداکار کا ایوارڈ ڈیمیان لیوس نے جیتا۔ ایمی ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ میں بالی وڈ اداکاراوں نے جلوے دکھائے۔ جیولیان مور‘نکول کڈمین، ٹینا فے، ہیڈی کلم، کلیئر ڈینز سمیت ایکٹریسز نے شوخ رنگوں کے ملبوسات میں جلوے دکھائے ۔ پھر ان کی دلفریب ادائیں اور میچنگ جیولری اور ریڈ کارپٹ کی کیا بات تھی۔