نسیم وکی نے بھارتی ٹی وی چینل کے کامیڈی شو کا فائنل جیت لیا

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکار نسیم وکی نے بھارتی ٹی وی چینل کے کامیڈی شو کا فائنل جیت لیا۔ شو میں پاکستان اور بھارت کے 22 مزاحیہ اداکاروں کے درمیان مزاحیہ اداکاری کا مقابلہ تھا۔ نسیم وکی نے یہ مقابلہ جیت لیا۔ نسیم وکی کو یہ مقابلہ جیتنے پر ایک ٹرافی اور 20 لاکھ روپے دئیے گئے ہیں۔