ذکاءاشرف آج شب سری لنکا روانہ ہوں گے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سری لنکا روانہ ہو جائیں گے۔ ذکاءاشرف اپنے سری لنکا قیام میں آئی سی سی اور دیگر کرکٹ بورڈ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی ٹونٹی ورلڈکپ کے اختتام پر دبئی روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ آئی سی سی اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد 15 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے۔