مکرمی! آپکی مدد سے میں حکومتی ایوانوں تک یہ مسئلہ پہنچانا چاہتی ہوں کہ ہمارے ملک میں تو جیسے استحکام کا صرف لفظ ہی باقی رہ گیا ہے جبکہ اسکی عملی اہمیت اور ضرورت ختم ہو چکی ہے اور اسکی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر آ کھڑا ہوا ہے۔ ملکی استحکام کی ناکامی اور تباہی میں سب سے بڑی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔ سیاستدان صرف اپنے فوائد اور ضروریات کیلئے کوشاں ہےں۔ کبھی تو اس ملک میں عدم استحکام کی وجہ مارشل لاءبنا ہے اور کبھی سیاستدان خود۔ یہ لیڈر اپنے ملک کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے عہدوں کی جنگ میں الجھے ہیں جس سے بہت سی بیرونی طاقتیں اس چیز کا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ جب ہمارے سیاستدانوں میں سلوک و اتفاق نہیں ہو گا تو عوام ان پر یقین کیسے کرےنگے۔ انکے مسائل کس طرح حل ہونگے ‘ یہی وجہ ہے کہ سیاسی عدم استحکام کے ساتھ ساتھ ملکی عدم استحکام بھی پروان چڑھ رہا ہے۔ لہٰذا ان اعلیٰ لیڈروں سے گزارش ہے کہ خدارا اس عوام اور ملکی صورتحال پر رحم کریں اور ایسے اقدام کریں جس سے اس وطن عزیز کا نقصان نہ ہو۔(سحر پرویز، لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38