قادرپور گیس فیلڈ فنی خرابی کے باعث بند،پنجاب کی صنعتوں کوگیس کی سپلائی معطل ہوگئی

سوئی گیس حکام کے مطابق قادر پور گیس فیلڈ میں خرابی کےباعث چارسو ملین کیوبک فٹ گیس کی کمی کا سامنا ہے جبکہ سسٹم کو بچانے کیلئے پنجاب بھر کی ٹیکسٹائل انڈسٹریز اوردوسری صعنتوں کوسپلائی بند کر دی گئی ہے۔دوسری جانب قادرپور گیس فیلڈ میں پیدا ہونیوالی فنی خرابی دورہونےپرہی صنعتوں کو گیس ملے گی۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ گیس فیلڈ میں پیدا ہونیوالی فنی خرابی کودورکرنےمیں کچھ دن لگ سکتےہیں۔