نیویارک/ واشنگٹن/ اسلام آباد (اے این این+ این این آئی) امریکی اخبار”نیویارک ٹائمز“نے اوباما انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس پاکستان کیخلاف مہم جوئی سے انتہائی خوفناک صورتحال جنم لے سکتی ہے۔ امریکہ کو چاہیے کہ وہ پاکستان سے جنگ چھیڑے بغیر جہاں کہیں ممکن ہو حقانیوں کا پیچھا کرے۔ اخبار نے ایک ادارئیے میں ایڈمرل مائیک مولن کی جانب سے آئی ایس آئی پر کابل میںامریکی سفارت خانے پر حملہ کرنےوا لے شدت پسندوں اور حقانی نیٹ ورک کی مدد کے الزام اور وزیر خارجہ کے انتباہی رد عمل کو موضوع بنایا۔ اخبار اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ امریکہ کو پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی کوشش جاری رکھنی چاہیے۔ ادھر امریکی میڈیا نے بھی ایڈمرل مائیک مولن کے پاکستان پر الزامات کو نامناسب قرار دیتے ہوئے امرےکی حکام کو مشورہ دیا ہے کہ الزام تراشی کی بجائے مفاہمت کا راستہ ہی اختیار کرنا بہتر ہو گاکےونکہ تمام تر الزام تراشی کے باوجود امریکہ کے پاس پاکستان کیخلاف کارروائی کیلئے آپشنز انتہائی محدود ہیں۔دوسری جانب غیرملکی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان ٹی وی چینلز کے ٹاک شوز کے میزبانوں کے تجزیوں کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے وہ بھی پاکستان پر حقانی نیٹ ورک سے تعلق توڑنے پر زور دے رہے ہیں جبکہ بعض پاکستانی تجزیہ نگاروں کا دعویٰ ہے کہ امریکہ دہشتگرد تنظےموں کے ذرےعے پاکستان میں حالات خراب کر سکتا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024