سعودی عرب کے ثقافتی ورثہ اتھارٹی نے شمالی سرحدی علاقے میں رفحا گورنری کے جنوب میںزبالا کے مقام پر آثار قدیمہ کی کھدائی کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ یہ کھدائی مملکت کے علاقوں میں ثقافتی ورثہ کمیشن کی طرف سے نافذ کردہ آثار قدیمہ کی کھدائی کے کاموں اور منصوبوں کا حصہ ہے۔
سعودی سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق شمالی سعودی عرب میں تاریخی زبیدہ ٹریل اسٹیشنوں میں سے ایک پر کھدائی کا یہ پہلا منصوبہ ہے جس کی منظوری وزیر ثقافت اور ہیریٹیج اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی جانب سے دی گئی تھی۔زبیدہ ٹریل پروگرام گزشتہ رمضان میں شروع کیا گیا تھا۔
منصوبے میں اس کے ٹریکس میں مطالعہ، تحقیق اور سائنسی جراید میں ان کی اشاعت شامل ہے۔ اس راستے کے اندر پگڈنڈی کو تلاش کرنے کے لیے دیگر نئے پروجیکٹس شروع کرنے پر کام کرنے بھی شروع کیا جائے گا۔