موجودہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا‘ ایپکا
میلسی (تحصیل رپورٹر)آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر صاحبزادہ محمد سلطان ،صوبائی جنرل سیکرٹری فیض احمد صدیقی ، چیرمین محمد اکرم سرویا اور عبدالباری صدیقی نے ضلع وہاڑی کا دورہ کیا اور اپیکا ضلع وہاڑی کے اجلاس کی صدارت کی ان کے ہمرا ہ محمد اسلم قریشی ضلعی صدر لودھراں بھی تھے محکمہ زراعت کے ضلعی آفس میں تمام قائدین کا استقبال کیا گیا اس موقع سینئر نائب صو بائی صدر جناب فیص الحق، مرزا محمد اشتیاق‘ سینئر رہنما ،رانا محمد محبوب ، محمد اشفاق گجر ، راو محمد اشرف اقبال، شیخ محمد ساجد اور محمد مالک بندیشہ ، محمد سلیم شاہ محکمہ بلڈنگ، محکمہ صحت چودھری خالد اور لوکل گورنمنٹ کے ملازمین نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر صاحبزادہ محمد سلطان مججدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے جس سے سرکاری ملازمین اور عام آدمی کا جینا محال ہو گیا ہے۔ اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اونٹ کے منہ زیرا کے برابر ہے حکومتی نااہلی کی وجہ سے سارے ملک میں غریب آدمی کا جینا نامکمن ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ مرکزی چیئرمین اپیکا محمد اسلم خاں کی سربراہی میں 5 نومبر سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔